الحمدللہ، ہر سال عید الاضحیٰ کے موقع پر مدرسہ جامع العلوم ملتان میں اجتماعی قربانی کا بہترین انتظام کیا جاتا ہے۔ قربانی کے لیے صحت مند، معیاری اور شرعی تقاضوں کے مطابق جانوروں کا انتخاب کیا جاتا ہے، جبکہ تجربہ کار اور ذمہ دار عملہ پورے نظم و نسق کی نگرانی کرتا ہے تاکہ قربانی کا عمل خوش اسلوبی، صفائی اور اطمینان کے ساتھ مکمل ہو۔