تعارف جامع العلوم ملتان
الجامعۃ الاسلامیہ جامع العلوم ملتان ایک ایسا منفرد اور عظیم الشان تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے جس کے قیام کا مقصد ایسے صالح نوجوان تیار کرنا ہے، جو اسلام کے علمبردار بن سکیں اور اس دور جدید میں دین حق کے مطابق دنیا کی رہنمائی کرنے کے لائق ہوں۔ اس غرض کے لیے نوجوانوں کو ایسی تعلیم دینا مقصود ہے جس سے انہیں دین اسلام میں بھی بصیرت حاصل ہو اور اس کے ساتھ ساتھ جدید علوم میں بھی وہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تعلیم یافتہ افراد سے کسی طرح کم نہ ہوں۔
جامع العلوم ملتان اکابر علماء و مفکرین کی نظر میں

ہمارے معاشرے میں خرابی کے جو بنیادی اسباب پائے جاتے ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں دو الگ اور بالکل متضاد تعلیمی نظام رائج ہیں۔ ایک طرف ہماری مذہبی تعلیم کا نظام ہے جس میں سراسر قدیم علوم پڑھائے جاتے ہیں اور دوسری طرف جدید تعلیمی نظام ہے جو پورے کا پورا مغرب سے درآمد شدہ علوم اور خیالات پر قائم ہوا ہے ۔ اس خرابی کو دور کرنے کے لیے ایک ابتدائی تجربہ جامع العلوم ملتان میں کیا جا رہا ہے یہاں یہ کوشش کی گئی ہے کہ قدیم مذہبی تعلیم کے نصابوں کو ملا کر ایک ایسا نصاب تیار کیا جائے ،جس سے فارغ ہو کر نکلنے والے طلبہ دینی و دنیاوی علوم کے جامع ہوں۔ اس لیے میں ان تمام حضرات سے جو اس اہم تعلیمی ۔تجربے کی ضرورت اور اس کے فائدے کو محسوس کرتے ہیں اپیل کرتا ہوں کہ وہ دل کھول کر اس مدرسے کی اعانت کریں ۔
تعارف شعبہ جات



شعبہ ہائر ایجوکیشن
3
فضلاء ِ جامع العلوم اور دیگر تعلیم یافتہ افراد کے لیے فقہ الحلال (حلال فوڈ سرٹیفیکیشن ) کو رس کا اجراء کیا گیا ہے۔ مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے دو سالہ دِراساتِ دِ ینیہ کو رس کا آن لائن اجراء کیا گیا ہے۔

شعبہ تحفیظ القرآن
4
پنجم پاس طلبہ کو دو سے تین سال کے عرصہ میں قرآنِ کریم حفظ کرایا جاتا ہے


شعبہ ناظرہ تعلیم
6
ادارہ ہذا اور اِس کی تمام شاخوں میں ناظرہ قرآنِ کریم کی تعلیم کا انتظام موجود ہے۔

شعبہ آئی ٹی
7
جدید ترین کمپیوٹرز پر مشتمل ایک لیب موجود ہے جس کے ذریعے طلبہ کو کمپیوٹر کے بنیادی کورسز کروائے جاتے ہیں، تاکہ طلبہ تعلیم مکمل کرتے ہی باعزت معاشی مرتبے پر فائز ہو سکیں۔

شعبہ طالبات
8
ادارہ ہذا اور اِس کی تمام شاخوں میں ناظرہ قرآنِ کریم کی تعلیم کا انتظام موجود ہے۔
خصوصیات
- دینی و عصری علوم کی ایک ساتھ تعلیم۔
- دینی علوم کے لیے رابطۃ المدارس االاسلامیہ پاکستان کا آٹھ سالہ نصاب ِ تعلیم رائج ہے، جس کی شہادۃ العالمیہ (دورہ حدیث) کی سند ایم اے عربی و اسلامیات کے مساوی تسلیم کی جاتی ہے۔
- کمپیوٹر کی بنیادی فری تعلیم۔
- ہر قسم کی فرقہ بندی سے بالا تر ہو کر خالص اسلامی تعلیمات سے رُوشناس کرانا اور طلبہ کو اتحادِ امت کا داعی بنانا۔
- کلاس ثامنہ (دورهٔ حدیث) کے طلبہ کو تحقیقی مقالہ جات لکھنے کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے اور ہر طالبِ علم کےلیے تحقیقی مقالہ لکھنا لازمی ہے۔
- تعلیم کے ساتھ ساتھ فکری، اخلاقی اور تحریکی تربیت کا انتظام۔
- رہائش کے لیے تمام جدید سہولیات سے آراستہ جدید ترین خوبصورت اور وسیع ہاسٹل۔
- مستحق طلبہ کے لیے قیام و طعام اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات۔
اسکالرشپس
- سالانہ امتحانات کلاس کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کےلیے ماہانہ اسکالر شپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
- تعلیمی بورڈ ز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کی خاطر خاتم النبیین ﷺ اسکالر شپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
نئے تعلیمی منصوبے
اسلامی بینکنگ کے ماہرین کی تیاری
عربی بول چال کورس
انگلش بول چال کورس
شرائط داخلہ
- عمر 11 تا 14 سال ہو
- امیدوار پرائمری پاس ہو
- داخلہ ٹیسٹ میں پاس ہونا ضروری ہے
- حفاظ طلبہ کو ترجیح داخلہ دیا جائے گا
- امیدوار ناظرہ قران پاک پڑھ سکتا ہو
- طالب علم کو اس بات کا اطمینان دلانا ہو گا کہ وہ مدتِ تعلیم پوری کرے گا۔
- طالب علم کے سرپرست کو اسکے اچھے چال چلن کی ضمانت دینا ہو گی۔
- ادارہ کے قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کا عہد کرنا ہو گا۔
جامع العلوم ملتان کے روشن ستارے
جامع العلوم ملتان کے یہ ممتاز فاضلین ادارے کی علمی روایت، معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کے حقیقی نمائندے ہیں۔ یہاں سے اپنے علمی سفر کا آغاز کرنے کے بعد آج یہ مختلف جامعات، دینی و تعلیمی اداروں اور قومی سطح کے مراکز میں تدریس، تحقیق، انتظام اور دعوت کے شعبوں میں مؤثر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی علمی کامیابیاں اور عملی کردار جامع العلوم کے لیے باعثِ افتخار ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے عزم، محنت اور خدمت کا روشن نمونہ بھی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری صاحب
پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری جامع العلوم ملتان کے ممتاز اور قابلِ فخر فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم جامع العلوم ملتان سے حاصل کی، جہاں علمی، اخلاقی اور فکری تربیت نے آپ کی شخصیت کی مضبوط بنیاد رکھی۔ بعد ازاں جدید اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے تدریس، تحقیق اور تعلیمی قیادت میں ممتاز مقام حاصل کیا۔ آپ یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور متعدد علمی و تحقیقی منصوبوں کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔ آپ کی علمی خدمات، انتظامی بصیرت اور قومی سطح پر تعلیمی میدان میں کردار جامع العلوم ملتان کے لیے باعثِ اعزاز اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان صاحب
پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان جامع العلوم ملتان کے ممتاز اور قابلِ فخر فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم جامع العلوم ملتان سے حاصل کی، جہاں سے علم و تحقیق سے گہرا شغف اور اعلیٰ اخلاقی اقدار آپ کی شخصیت کا حصہ بنیں۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے تدریس، تحقیق اور تعلیمی انتظام میں ممتاز مقام حاصل کیا۔ آپ دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اور بعد ازاں قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ کی علمی خدمات، تحقیقی رہنمائی اور تعلیمی قیادت جامع العلوم ملتان کے لیے باعثِ اعزاز اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی مرحوم
ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی مرحوم جامع العلوم ملتان کے ممتاز اور قابلِ فخر فارغ التحصیل تھے۔ آپ نے جامع العلوم ملتان سے ابتدائی دینی تعلیم حاصل کی، جہاں سے علم، تحقیق اور تدریس کا ذوق پروان چڑھا۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اسلامی علوم، خصوصاً تحقیق و تصنیف کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آپ متعدد علمی و تحقیقی کتب کے مصنف تھے، جن میں اسلامی اصولِ تحقیق اور پاکستان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر (1974ء تا حال) کو علمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آپ کی علمی خدمات، تحقیقی بصیرت اور تصنیفی سرمایہ جامع العلوم ملتان کے لیے باعثِ فخر اور اہلِ علم کے لیے ایک قیمتی ورثہ ہیں۔

جناب پروفیسر عبدالرحمن عابد صاحب
جناب پروفیسر عبدالرحمن عابد جامع العلوم ملتان کے ممتاز اور قابلِ فخر فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم جامع العلوم ملتان سے حاصل کی، جہاں سے علمی بصیرت، کردار سازی اور خدمتِ خلق کا جذبہ آپ کی شخصیت کا حصہ بنا۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاکستان کی اعلیٰ سول سروس میں نمایاں خدمات انجام دیں اور وفاقی سیکریٹری (ریٹائرڈ) کے منصب تک پہنچے۔ سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ آپ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بطور پروفیسر تدریسی و فکری خدمات بھی انجام دیں۔ آپ کی انتظامی بصیرت، علمی خدمات اور قومی سطح پر نمایاں کردار جامع العلوم ملتان کے لیے باعثِ اعزاز اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

پروفیسر حافظ شبیر احمد جامعی صاحب
پروفیسر حافظ شبیر احمد جامعی جامع العلوم ملتان کے ممتاز اور قابلِ فخر فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے 1976 سے 1981 تک جامع العلوم ملتان میں بطور طالب علم دینی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں 1982 سے 1987 تک اسی عظیم درسگاہ میں بطور مدرس تدریسی خدمات انجام دیں۔ اعلیٰ تعلیم کے بعد آپ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر، سینٹر آف ایکسیلنس کے ڈائریکٹر اور مختلف علمی و تحقیقی ذمہ داریوں پر نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ آپ حلقات القرآن پاکستان (الھیئۃ الاغاثۃ الاسلامیہ، رابطہ عالم اسلامی) کے سابق ڈائریکٹر بھی رہے، جہاں آپ نے تعلیمِ قرآن اور دینی دعوت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کیا۔ آپ کی علمی بصیرت، تدریسی خدمات اور دینی و تحقیقی کاوشیں جامع العلوم ملتان کے لیے باعثِ اعزاز اور اہلِ علم کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عمران حیات ملک صاحب
پروفیسر ڈاکٹر عمران حیات ملک جامع العلوم ملتان کے ممتاز اور قابلِ فخر فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے جامع العلوم ملتان سے ابتدائی دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جن میں اسلامیات میں پی ایچ ڈی، درسِ نظامی اور ایم اے انگلش شامل ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر آپ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس وقت آپ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں شعبہ اسلامیات کے لیکچرر کی حیثیت سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ الحیات ریسرچ جرنل کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔ اسلامیات، فقہ، بین المذاہب مطالعات اور عصری اخلاقی موضوعات پر آپ کی علمی و تحقیقی خدمات جامع العلوم ملتان کے لیے باعثِ فخر اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سرفراز اجمل صاحب
ڈاکٹر محمد سرفراز اجمل جامع العلوم ملتان کے ممتاز اور قابلِ فخر فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور درسِ نظامی کی تعلیم جامع العلوم ملتان سے مکمل کی، جس کے بعد اسلامیات میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ اس وقت آپ فاسٹ یونیورسٹی، لاہور میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ مختلف جامعات میں وزٹنگ لیکچرار کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ آپ ایک محقق، مصنف، ٹی وی اینکر اور علمی جرائد و اخبارات میں باقاعدگی سے لکھنے والے اسکالر ہیں، جن کی متعدد کتب اور تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ تعلیم، تحقیق، تصنیف اور میڈیا کے ذریعے اسلامی تعلیمات کے فروغ میں آپ کی گراں قدر خدمات جامع العلوم ملتان کے لیے باعثِ اعزاز اور نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
پوزیشن ہولڈر طلبہ
جامع العلوم ملتان کے طلبہ نے دینی اور عصری دونوں میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے مختلف امتحانی بورڈز اور جامعات میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ بالخصوص رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بورڈ اور دیگر تعلیمی اداروں میں نمایاں کارکردگی جامعہ کی معیاری تعلیم، محنتی اساتذہ اور طلبہ کی علمی صلاحیتوں کا روشن ثبوت ہے۔
تعلیمی بورڈ ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پوزیشن حاصل کرنے والے جامع العلوم کے ہونہار طلبہ











رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان میں پوزیشن حاصل کرنے والے جامع العلوم کے ہونہار طلبہ









بانیانِ جامعہ

چوہدری نذیر احمد (رحمۃ اللہ علیہ)
چوہدری نذیر احمد مرحوم نے اپنی عملی زندگی کا آغاز تقسیم ہند سے قبل انگریز سرکارکے ماتحت نائب تحصیلدار کی حیثیت سے کیا۔سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی قائم کردہ جماعتِ اسلامی سے وابستہ ہوئے تو دل کی دنیا بدل گئی۔چنانچہ قیامِ پاکستان سے قبل ہی انھوں نے تمام خاندان اور احباب کی مخالفت کے باوجود نائب تحصیلدار کی پرُکشش آسامی سے استعفاء دے دیا اور اپنی ساری زندگی دینِ اسلام کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔سرکاری نوکری سے استعفاء دینے کے بعد خدمتِ دین کو اپنا مطمح نظر بنا لیا۔ ابتداء میں روزگار کے طور پر کاروبار شروع کیا۔ البتہ چند سال بعد تعلیم و تدریس سے منسلک ہوگئے۔ 1955ء میں مدرسہ جامع العلوم ملتان کا آغاز کیا اور 21 سال (وفات تک) اس کے مہتمم رہے۔1972 ء میں وزیرِ اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی پہلی تعلیمی پالیسی بنانے کا اعلان کیا تو چوہدری نذیز احمد مرحوم نے تعلیمی اصلاحات کے لیے 70 صفحات پر مشتمل اپنی تجاویز اُن کو بھجوائیں۔اِن میں اسلام کا نظریہ تعلیم اور طریقِ تدریس کی بڑی تفصیل سے وضاحت فرمائی اور بتایا کہ کس طرح دینِ اسلام کے بنیادی تصورات کو تمام مضامین کے نصاب کا لازمی جزو بنایا جا سکتا ہےتاکہ ہمارے تعلیمی ادارےملحد نوجوان کی بجائےسچے اور پکے باعمل مسلمان پیدا کر سکیں۔
مولانا معین الدین (رحمۃ اللہ علیہ)
مولانا حکیم محمد عبداللہ (رحمۃ اللہ علیہ)
مولانا خان محمد ربانی (رحمۃ اللہ علیہ)
شیخ عبد المالک (رحمۃ اللہ علیہ)
مہتممین جامعہ
چوہدری نذیر احمد (رحمۃ اللہ علیہ)
مولانا معین الدین (رحمۃ اللہ علیہ)
مولانا خان محمد ربانی (رحمۃ اللہ علیہ)
مولانا عبد العزیز (رحمۃ اللہ علیہ)

شیخ القرآن والحدیث
مولانا عبدالرزاق صاحب (مدظلہ)
محسنینِ جامعہ

محترم محمد امین مان مرحوم
محترم محمد امین مان مرحوم (برمنگم، برطانیہ) جامع العلوم ملتان کے مخلص محسن، دیرینہ خیر خواہ اور ادارے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی باوقار شخصیت ہیں۔ آپ کی بے لوث مالی و عملی معاونت سے جامع العلوم ملتان میں متعدد اہم تعمیراتی اور فلاحی منصوبے پایۂ تکمیل کو پہنچے، جن میں اساتذہ کی رہائش گاہیں، طلبہ کے لیے جدید طرز کا ہاسٹل، جامع مسجد کی تزئین و تجدید اور وضو و آب رسانی کے جدید انتظامات نمایاں ہیں۔ آپ کی فراخ دلی، اخلاص اور مسلسل تعاون نے جامعہ کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا، یہاں تک کہ آج جامع العلوم کی موجودہ خوبصورت اور منظم صورت میں آپ کی خدمات نمایاں طور پر جھلکتی ہیں۔ آپ کی یہ گراں قدر خدمات صدقۂ جاریہ کا روشن نمونہ ہیں اور جامع العلوم ملتان ہمیشہ آپ کی ان بے مثال کاوشوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گا۔

مولانا احسان احمد فاروقی مرحوم
مولانا احسان احمد فاروقی مرحوم جامع العلوم ملتان کے مخلص خادم، سابق ناظمِ مالیات اور ادارے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے والی باوقار شخصیت تھے۔ آپ نے اخلاص، دیانت اور غیر معمولی محنت کے ساتھ جامعہ کے مالی و انتظامی امور کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا اور ادارے کی ترقی کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔ جامع العلوم کے معاونین اور محسنین سے مضبوط تعلقات استوار کرنے میں بھی آپ کا کردار نہایت اہم رہا، خصوصاً محترم محمد امین مان صاحب کو جامع العلوم سے متعارف کروانے اور ادارے سے وابستہ کرنے کا عظیم اعزاز بھی آپ ہی کو حاصل ہے۔ آپ کی گراں قدر خدمات جامع العلوم کی تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
سابق شیخ الحدیث جامع العلوم ملتان
سید محمود حسن شاہ (رحمۃ اللہ علیہ)
مولانا عبدالخالق (رحمۃ اللہ علیہ)
مولانا عبد العزیز (رحمۃ اللہ علیہ)
منتظمین جامعہ







مجلس انتظامیہ جامع العلوم ملتان
جامع العلوم ملتان ایک خودمختار دینی و تعلیمی ادارہ ہے جو کسی ایک فرد یا خاندان کی ملکیت نہیں۔ ادارے کے انتظامی اور اہم فیصلے تقریباً بیس سے پچیس اراکین پر مشتمل مجلس انتظامیہ کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ ہر معاملہ مجلس کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور منظوری کے بعد ہی اس پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ یہی شورائی نظام ادارے میں شفافیت، ذمہ داری اور اجتماعی قیادت کی بہترین مثال ہے۔
جامع العلوم ملتان ایک نظر میں
تصویری جھلکیاں





















صوت الجامعہ
صوت العلم جامع العلوم ملتان کا سالانہ علمی و ادبی رسالہ ہے، جو ہر سال تقریبِ تکمیلِ ختم بخاری شریف کے موقع پر شائع کیا جاتا ہے۔ اس میں جامع العلوم کی سالانہ تعلیمی رپورٹ، دینی، علمی اور تعلیمی سرگرمیوں کی جھلک پیش کی جاتی ہے۔ اساتذہ کرام کے علمی و تحقیقی مضامین اور طلبہ کی منتخب تحریریں بھی اس کا حصہ ہوتی ہیں۔ یہ رسالہ جامع العلوم کی علمی و ادبی روایت کا عکاس اور طلبہ و اساتذہ کے فکری اظہار کا مؤثر ذریعہ ہے۔ صوت العلم ادارے کی سال بھر کی خدمات اور کامیابیوں کو محفوظ انداز میں قارئین تک پہنچاتا ہے۔
مالی معاونت کا منفرد طریقہ
ایک طالبِ علم کی سالانہ خوراک کا خرچہ مبلغ ایک لاکھ روپے ہے جبکہ علاج معالجہ، قیام و طعام اور تعلیمی اخراجات شامل کر کے ایک طالبِ علم کا خرچ مبلغ ایک لاکھ بچاس ہزار روپے ہے۔آپ اپنی بساط کے مطابق ایک یا ایک سے زیادہ طلبہ اپنے لیے یا اپنے کسی مرحوم فرد کے لیے اسپانسر کر کے صدقہ جاریہ بنائیں۔ ان طلبہ کی تعلیمی کاردگی سے آپ کو باقاعدہ آگاہ رکھا جائے گا
سالانہ اخراجات
ادارے کے سالانہ اخراجات علاوہ تعمیرات آٹھ کروڑ سےمتجاوز ہیں۔
اپیل
آپ سے درخواست ہے کہ علم کی اس شمع کوفروزاں رکھنے کے لیے دامے، درمے، سخنے اپنے تعاون سے نوازیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ٰ آپ کے عطیات کو صدقہ جاریہ کے طور پر شرف ِ قبولیت بخشے اور اسکا بہترین اجر عطا فرمائے۔ (آمین)
طریقہ تعاون

