جامع العلوم ملتان ایک خودمختار دینی و تعلیمی ادارہ ہے جو حکومت سے کسی قسم کی مالی امداد یا گرانٹ وصول نہیں کرتا۔ الحمدللہ، یہ ادارہ صرف اہلِ خیر مسلمانوں کی زکوٰۃ، صدقات، عطیات اور دیگر جائز مالی تعاون کے ذریعے اپنی تمام دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے اور اسی پاکیزہ تعاون کی بدولت اشاعتِ اسلام، تعلیمِ قرآن و سنت اور دینی اقدار کے فروغ میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔
رابطہ
طریقہ تعاون

تعمیراتی ضروریات
طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرنیو ہاسٹل فیز-2 کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں
- یہ چھ منزلہ عمارت ہے ۔
- ہر منزل پر دس کمرے ، غسل خانے اور کپڑے دھونے کا انتظام ہو گا۔
- لوئر گراؤنڈ دو بڑے ہالز اور ایک لائبریری ہال پر مشتمل ہو گا۔
نقشہ برائے نیو ہاسٹل فیز 2

زیر تعمیر ہاسٹل فیز 2

مالی معاونت کا منفرد طریقہ
ایک طالبِ علم کی سالانہ خوراک کا خرچہ مبلغ ایک لاکھ روپے ہے جبکہ علاج معالجہ، قیام و طعام اور تعلیمی اخراجات شامل کر کے ایک طالبِ علم کا خرچ مبلغ ایک لاکھ بچاس ہزار روپے ہے۔آپ اپنی بساط کے مطابق ایک یا ایک سے زیادہ طلبہ اپنے لیے یا اپنے کسی مرحوم فرد کے لیے اسپانسر کر کے صدقہ جاریہ بنائیں۔ ان طلبہ کی تعلیمی کاردگی سے آپ کو باقاعدہ آگاہ رکھا جائے گا
سالانہ اخراجات
ادارے کے سالانہ اخراجات علاوہ تعمیرات آٹھ کروڑ سےمتجاوز ہیں۔
اپیل
آپ سے درخواست ہے کہ علم کی اس شمع کوفروزاں رکھنے کے لیے دامے، درمے، سخنے اپنے تعاون سے نوازیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ٰ آپ کے عطیات کو صدقہ جاریہ کے طور پر شرف ِ قبولیت بخشے اور اسکا بہترین اجر عطا فرمائے۔ (آمین)

! الحمد للہ
جامع العلوم ملتان پاکستان کی ایک منفرد اور عظیم دینی و تعلیمی درسگاہ ہے، جس کا قیام 14 جولائی 1955ء کو عمل میں آیا۔ یہ ادارہ دینی اور عصری علوم کے حسین امتزاج کے ساتھ طلبہ کی علمی، فکری، اخلاقی اور عملی تربیت میں مصروفِ عمل ہے۔ جامع العلوم ملتان میں مسلکی تعصبات سے بالاتر ہو کر علومِ اسلامیہ اور جدید علوم کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے، تاکہ ایسے افراد تیار ہوں جو دین و دنیا دونوں میدانوں میں امت کی رہنمائی کر سکیں۔
جامعہ کے مختلف شعبہ جات میں ہزاروں طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن کے لیے تعلیم، رہائش، طعام، علاج معالجہ، تربیت اور دیگر بنیادی سہولیات کا انتظام کیا جاتا ہے۔ ادارہ علومِ اسلامیہ، حفظ القرآن، تجوید و قرأت، عصری تعلیم، آئی ٹی اور دیگر تعلیمی شعبہ جات کے ذریعے معاشرے کی خدمت انجام دے رہا ہے۔
جامع العلوم ملتان کسی سرکاری امداد پر انحصار نہیں کرتا بلکہ اہلِ خیر حضرات کے عطیات، صدقات، زکوٰۃ اور مالی تعاون کے ذریعے اپنے تعلیمی و فلاحی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ ادارہ گزشتہ کئی دہائیوں سے علمِ دین کی اشاعت، اسلامی اقدار کے فروغ اور قوم کے نوجوانوں کی تعمیرِ کردار میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
آپ حضرات سے گزارش ہے کہ علم و دین کی اس شمع کو روشن رکھنے کے لیے اپنی زکوٰۃ، صدقات، عطیات اور دیگر مالی معاونت کے ذریعے جامع العلوم ملتان کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون سینکڑوں مستحق طلبہ کے لیے تعلیم، قیام و طعام اور تربیت کا ذریعہ بنے گا اور ان شاء اللہ آپ کے لیے صدقۂ جاریہ ثابت ہوگا۔
اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، آپ کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور اس تعاون کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔
جزاکم اللہ خیراً کثیراً
