Jamia Ul Uloom Promo Banner

صوت الجامعہ

صوت العلم جامع العلوم ملتان کا سالانہ علمی و ادبی رسالہ ہے، جو ہر سال اختتامی تقریب، تکمیلِ ختم بخاری شریف کے موقع پر شائع کیا جاتا ہے۔ یہ رسالہ جامع العلوم کی سال بھر کی تعلیمی، دینی، علمی اور دعوتی سرگرمیوں کا جامع تعارف پیش کرتا ہے اور ادارے کی سالانہ کارکردگی کو محفوظ شکل میں قارئین تک پہنچاتا ہے۔ اس رسالے میں جامع العلوم کی سالانہ تعلیمی رپورٹ، اہم تقریبات کی جھلکیاں، نمایاں کامیابیاں، مختلف شعبہ جات کی سرگرمیاں، اساتذہ کرام کے علمی و تحقیقی مضامین، طلبہ کی منتخب تحریریں، مضامین، تاثرات اور ادبی کاوشیں شامل کی جاتی ہیں۔ صوت العلم نہ صرف جامع العلوم کی علمی روایت کا آئینہ دار ہے بلکہ طلبہ و اساتذہ کے فکری، تحقیقی اور ادبی ذوق کے اظہار کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی ہے۔

Magazine Jamai Ul Uloom Multan
Scroll to Top